گڑگاؤں،12؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ریان انٹرنیشنل ا سکول میں پڑھنے والے پردیومن کے جسم پر جنسی زیادتی سے متعلق کوئی نشان نہیں ملا۔سرکاری ڈاکٹردیپک ماتھرکے مطابق اس کی موت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہوئی ہے، کیونکہ قاتل نے اس کی گردن پر چاقو سے دوحملے کئے تھے۔پردیومن کے مرنے کے بعداس کی لاش کی جانچ کرنے والے سرکاری ڈاکٹردیپک ماتھرکے مطابق تحقیقات کے دوران پتہ چلاکہ اس کی موت کی وجہ بہت زیادہ خون بہ جانا تھا،حالانکہ اس کے جسم پر کسی بھی جگہ جنسی تشددسے متعلق کوئی نشان نہیں ملاہے۔اس سے پہلے دفعہ164کے تحت ریان انٹرنیشنل اسکول کے دو بچوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے تھے، دونوں بچوں نے مجسٹریٹ اور ایس ٹی آئی ٹیم کو بتایا کہ انہوں نے واقعہ سے پہلے ہی باتھ روم میں کنڈکٹر اشوک کو دیکھا تھا۔اس معاملے میں پولیس نے کچھ معلومات حاصل کی ہیں۔